20 ستمبر 2012 - 20:30

تہران کی مرکزی نماز جمعہ آیت اللہ کاظم صدیقی کی امامت میں ادا کی گئي۔ خطیب جمعہ تہران نے لاکھوں نمازیوں سے خطاب میں کہا کہ دفاع مقدس کے دوران ملت ایران کی دلیری اور قربانیاں اور ایثار اسلامی جمہوریہ ایران کی فخریہ تاریخ میں نیا موڑ ثابت ہوئيں۔

اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی ـ ابنا ـ کی رپورٹ کے مطابق آیت اللہ کاظم صدیقی نے اسلامی جمہوریہ ایران کےخلاف عراق کی بعثی حکومت کی مسلط کردہ جنگ کے دوران بہت سے ملکوں نے صدام کی حمایت کی تھی لیکن اسلامی فوج نے اپنے ایمان اور خدا پر بھروسہ کرتےہوئے نیز امام خمینی قدس سرہ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے اس جنگ میں دشمن کو شکست دیدی۔ خطیب جمعہ تہران نے امریکہ کی اسلام مخالف توہین آمیز فلم اور فرانس کے ایک جریدے میں توہیں آمیز خاکوں کی اشاعت کی مذمت کرتےہوئے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی تمام انبیاء الھی کی شان میں گستاخی ہے۔ انہوں نے کہاکہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم طہارت، پاکیزگي، دوستی، اخلاق اور اچھائيوں کا مظہر کامل ہیں۔ آیت اللہ صدیقی نے کہا کہ صہیونیت اور سامراج ملت ایران کے نمونہ عمل بن جانے، اسلامی بیداری کے نتیجے میں اس کے پٹھو حکمرانوں کی سرنگونی اور اسلامی انقلاب کی برکت سے ایران کی ترقی کی بناپر غصے میں ہے اور اسلامی مقدسات کی توہین کررہا ہے۔ خطیب جمعہ تہران نے کہا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں گستاخی کا ھدف مسلمان قوموں کے درمیاں تفرقہ ڈالنا ہے اور مسلمانوں کو متحد ہوکر اس سازش کا مقابلہ کرنا چاہیے۔ آيت اللہ صدیقی نے ایران کے خلاف آئي اے ای اے کی حالیہ قراداد کو غیر قانونی اور ملت ایران کی ترقی کے راستے میں بہانے بازی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ ملت ایران مغرب کی پابندیوں اور دباؤ کی وجہ سے اپنے پرامن ایٹمی پروگرام سے دستبردار نہیں ہوگي۔  ..............

/169